28 ستمبر ، 2015
شیخوپورہ ......پنجابی زبان کےعظیم شاعرسید وارث شاہ کے217ویں سالانہ عرس کی 3روزہ تقریبات شیخوپورہ میں شروع ہو گئیں۔پنجاب زبان کےشیکسپئرکہلائےجانےوالےعظیم شاعرپیرسید وارث شاہ کاعرس شیخوپورہ کےقصبےقصبہ جنڈیالہ شیرخان میں شروع ہوا ہے۔
افتتاحی تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری برائےاطلاعات راناارشد ،ایم این اےعرفان ڈوگر اور ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشیدنے بھی شرکت کی۔مزارکوعرق گلاب سےغسل دیا گیا،چادریں چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی کاسلسلہ بھی جاری ہے،دور دراز علاقوں سے عقیدت مندجوق درجوق حاضری کےلئےآرہے ہیں،عرس کے موقع پرسیکیورٹی کےبھی سخت ترین انتظامات کئےگئےہیں۔