پاکستان
28 ستمبر ، 2015

لاڑکانہ میں زہریلی گولیاں کھانے سے 3کمسن بچے جاں بحق

لاڑکانہ میں زہریلی گولیاں کھانے سے 3کمسن بچے جاں بحق

لاڑکانہ .........لاڑکانہ میں زہریلی گولیاں کھانے سے 3کمسن بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ذخیرہ کی گئی زرعی گولیوں کی بد بو سے بچوں کی والدہ سمیت 2 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔

چلڈرن اسپتال کے ایم یس سیف اللہ کے مطابق شہداد کوٹ کے کمبوہ محلے میں 5 سال کی عائشہ،3 سال کی علیشہ اور 2 سال کے آیان نے زہریلی زرعی گولیاں کھالی جس کے باعث بچے جاں بحق ہوگئے،جبکہ زرعی گولیوں کی بدبو سے بچوں کی والدہ سمیت 2 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔

متاثرہ خواتین کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :