پاکستان
28 ستمبر ، 2015

وزیرمذہبی امور اور مشیرخارجہ 5 اکتوبر کو سینیٹ اجلاس میں طلب

 وزیرمذہبی امور اور مشیرخارجہ 5 اکتوبر کو سینیٹ اجلاس میں طلب

اسلام آباد......سانحہ منٰی پر پاکستانی حجاج کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے وزیر مذہبی امور اور مشیر خارجہ کو 5 اکتوبر کو سینیٹ کے اجلاس میں طلب کرلیا گیا۔

وزیرمذہبی امور اور مشیر خارجہ کو چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں طلب کیا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں منٰی واقعہ کے بعد پاکستان میں موجود پاکستانی حجاج کے خاندانوں کی بے چینی پر نوٹس لیتے ہوئےیہ اقدام کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں ہدایت کی ہے کہ وزیر مذہبی امور اور مشیر خارجہ سینیٹ اجلاس میں آکر پاکستانی حجاج کے متعلق صورتحال سے آگاہ کریں۔

مزید خبریں :