20 مئی ، 2012
لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سرگودھا کے سابق امیر ڈاکٹر مبشر کے بیٹے محمد نعمان اور بھانجے عرفان کے اغوا کی شدید مذمت کی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمے کی سماعت کر رہی ہے اور بیشتر ایسے افراد ان ایجنسیوں سے بازیاب بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دونوں نوجوانوں کو ایجنسیوں کے اہلکاروں نے اغوا کیا۔