پاکستان
28 ستمبر ، 2015

جج کی چھٹی کے باعث ایان کیس کی سماعت ملتوی

جج کی چھٹی کے باعث ایان کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد .......ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جج کی چھٹی کے باعث ایک بار پھر نہ ہو سکی۔کیس کے چھ ماہ گزرنے کے باوجود کسٹم کاچالان بھی اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔

آیان علی اور انکے وکلاء عدالت توآئے لیکن کیس کی سماعت کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب احمد کی چھٹی کے باعث نہ ہو سکی۔ اور ڈیوٹی جج بینکنگ کورٹ صابر سلطان نے کیس کی سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آیان علی نے کہا کہ انہیں پہلی دفعہ عدالتوں میں آنا پڑ رہا ہے تاہم وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گی۔میڈیا انھیں سپورٹ کرے۔ایان علی نے کہا کہ کیس زیر سماعت ہے اور وہ خاموش ہیں اور جب وہ بولنا شروع کریں گی تو کئی دن لگ جائیں گے۔

ایان علی کا کہنا تھا کہ انکے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور انھیں چار ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔وہ اب بھی صبح صبح اٹھ کر عدالت پیش ہوتی ہیں اور کبھی غیر حاضری کی نہ ہی لیٹ ہوئیں۔

مزید خبریں :