کھیل
28 ستمبر ، 2015

بنگلا دیش خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

بنگلا دیش خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

کراچی.......بنگلا دیش خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پرکراچی پہنچ گئی ہے،جو پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹوئینٹی اور دو ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

پاکستان بنگلادیش ویمنز کرکٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیش کی ٹیم کراچی پہنچی جہاں پی سی بی کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا۔بنگلادیشی اسکواڈ میں 16 کرکٹرز اور پانچ آفیشلز بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹوئینٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کا پہلا ٹی ٹوئینٹی 30ستمبر کو کھیلا جائے گا دوسرا ٹی ٹوئینٹی یکم اکتوبر کو جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز 4اور چھ اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

مہمان ٹیم 7اکتوبر کو ڈھاکہ روانہ ہوجائے گی۔اس سے قبل پاکستان بنگلادیش ویمن کرکٹ سیریز میں طالبات کی شرکت کےلیے پی سی بی نے سیکرٹری تعلیم سندھ سے رابطہ کیا اور انہیں طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ اور فری انٹری کی سہولت فراہم کرنے کی پیش کش کی۔

مزید خبریں :