پاکستان
28 ستمبر ، 2015

راولپنڈی : بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت،مدعی انسپکٹر کا بیان قلمبند

راولپنڈی : بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت،مدعی انسپکٹر کا بیان قلمبند

راولپنڈی.......راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیر کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پر مدعی انسپکٹر کاشف کا بیان قلمبند کیا گیا۔

اس دوران پولیس نے خود کش حملہ آور کی جیکٹ، ڈی این اے رپورٹ،چپل اور گولیوں کے خول اورملزمان کی گفتگو کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔

مدعی مقدمہ انسپکٹر کاشف ریاض نے دھماکے اور ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق بیان قلمبند کرایا۔ تھانا سٹی پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس میں چاروں گرفتار ملزمان کی ٹیلی فونک گفتگو کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ عدالت نے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کا وڈیو لنک پربیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :