پاکستان
28 ستمبر ، 2015

منی حادثہ:لاپتہ حجاج میں کوئٹہ کےحاجی غلام محی الدین بھی شامل

منی حادثہ:لاپتہ حجاج میں کوئٹہ کےحاجی غلام محی الدین بھی شامل

کوئٹہ ......منی حادثے میں لاپتہ حجاج کرام میں کوئٹہ کے رہائشی حاجی غلام محی الدین بھی شامل ہیں۔کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ کے 65 سالہ رہائشی حاجی غلام محی الدین لونی اپنی اہلیہ اور دو رشتہ داروں کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے، منی حادثے کے بعد سے غلام محی الدین لاپتہ ہیں۔

ان کے ہمراہ جانے والے رشتہ داروں نے کوئٹہ میں اُن کے بیٹے احمد لونی کو فون کرکے بتایا کہ وہاں کئی اسپتالوں اور مردہ خانوں میں جاکر دیکھا تاہم ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔

اہل خانہ غلام محی الدین کے حوالے سے کوئی خبر نہ ملنے پرسخت پریشان ہیں۔ غلام محی الدین کے رشتہ دار اور عزیز واقارب ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کےگھر آر ہے ہیں۔

مزید خبریں :