28 ستمبر ، 2015
لاہور......پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک ٹیم نے پیر کولاہور کے علاقے شاہدرہ میں کولڈ ڈرنک ڈیلر کا گودام سیل کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے،فوڈ سیفٹی آفیسر فوزیہ انور کی سربراہی میں شاہدرہ کے ایک ویئر ہاوس پر چھاپا ماراتو وہاں سے ہزاروں زائدالمیعاد بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ناقص صفائی اور بغیر لائسنس کاروبار پر گودام کو سیل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔