پاکستان
28 ستمبر ، 2015

شہداکے لواحقین کو سعودی عرب بھجوانےکافیصلہ

شہداکے لواحقین کو سعودی عرب بھجوانےکافیصلہ

اسلام آباد........وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ منیٰ اور کرین حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو سرکاری خرچ پر سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے تمام لاپتہ پاکستانی حجاج کی تلاش اور وطن واپسی کے انتظامات کو تیز کرنے کا حکم دیاہے۔وزیراعظم نوازشریف نے دفترخارجہ اور وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی شہدا کے لواحقین کو حکومتی خرچ پر سعودی عرب بھجوانے کے انتظامات فوری مکمل کیے جائیں۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق شہدا کے قریبی عزیز حج مشن مکمل ہونے کے فوری بعد سعودی عرب بھجوائے جائیں گے، سانحہ منٰی کے بعد حاجیوں اور شہدا کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ تمام لاپتہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کو خود فون کیا جائے اور انہیں ہر تازہ ترین اطلاع سے آگاہ بھی کیا جائے۔

مزید خبریں :