پاکستان
28 ستمبر ، 2015

آئندہ ماہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر گرمی بڑھنے کا امکان

 آئندہ ماہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی ........محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر گرمی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ عام طور پر گرم ہی ہوتا ہے۔

جیسے جیسے اکتوبر کی طرف بڑھ رہے ہیں تو درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ستمبر کے آخری دو دن اوریکم اور 2 اکتوبرکو گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ آئندہ دو سے تین روز میں درجہ حرات 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم میں تبدیلی معمول کے مطابق ہوگی، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :