پاکستان
21 مئی ، 2012

خاران کے بازار میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک ،ایک زخمی

کوئٹہ ... بلوچستان کے علاقے خاران کے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق خاران کی مقامی شخصیت ناصرڈگرزئی کے بیٹے مجید ڈگرزئی اپنے دوست کے ہمراہ بازار سے گزررہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارون نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مجید ڈگرزئی موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ان کے دوست اصغر زخمی ہوگیا جسے خاران کے ہسپتال میں طبی امداد دیکر کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ایک اور واقعہ میں ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :