دنیا
29 ستمبر ، 2015

امریکی صدراوباما اورروسی صدرپیوٹن کی ملاقات

امریکی صدراوباما اورروسی صدرپیوٹن کی ملاقات

نیویارک. ... روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں روس کے فضائی حملوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔

امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں سلامتی کونسل کے اجلاس کی سائیڈ لائن پرملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے بعد صدر ولادی میر پیوٹن نے بتایا کہ صدر اوباما سے داعش کےخلاف فوجی کارروائی کےبارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے ۔ اختلافات دورکرنے کے لیے دونوں ملکوں نے مل کر کام کرنےپراتفاق کیا ہے۔

روس امریکاکےساتھ تعلقات میں بہتری کیلیےتیارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس صدر بشارالاسد کی حمایت جاری رکھے گا اور باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی پر غور کر رہا ہے تاہم یہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہو گی۔ روس شام میں زمینی کارروائی نہیں کرے گا۔

مزید خبریں :