پاکستان
29 ستمبر ، 2015

را کا مبینہ ایجنٹ 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

را کا مبینہ ایجنٹ  14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی......کراچی میں انسدادہشت گردی کی عدالت نے را کے مبینہ ایجنٹ کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفتیشی افسر نےابتدائی تفتیش سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ندیم نے جوائنٹ انٹیرو گیشن ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے بھارت سے تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور وہ بھارت سے فنڈز حاصل کر کے کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزم ندیم کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے اور وہ واٹر بورڈ کا ملازم ہے جسے دفتر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :