پاکستان
29 ستمبر ، 2015

سندھ میں میڈیکل کالجوں کے داخلہ فارم 12 اکتوبر سے جاری ہونگے

سندھ میں میڈیکل کالجوں کے داخلہ فارم 12 اکتوبر سے جاری ہونگے

کراچی.......محکمہ صحت سندھ ایک بار پھر یونیفارم میڈیکل داخلہ پالیسی لانے میں ناکام ہو گیا ہے ۔ حکام کی جانب سے 12 اکتوبر سے میڈیکل کالجوں کے داخلہ فارم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی سمیت اندون سندھ میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے فارم 12 اکتوبر سے جاری کئے جائیں گے۔فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے۔

22 نومبر کو کراچی کی میڈیکل یو نیورسٹی اورمیڈیکل کالجوں کا انٹری ٹیسٹ ہوگا۔ذرائع کے مطابق لیاری میڈیکل کالج کا 29 نومبر اور نواب شاہ میڈیکل کالج کاٹیسٹ 6 دسمبر کو ہوگا۔

مزید خبریں :