29 ستمبر ، 2015
ہرارے......زمبابوے کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی 20میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی ،شاہینوں نے گزشتہ میچ کی طرح میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 137رنز کا ہدف دیا۔
ہرارے میں پاکستان ٹیم 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری،شاہد آفریدی نے ٹاس تو جیتا، لیکن بیٹسمین ان کی مرضی کا ہدف اسکور بورڈ پر نہ سجا سکےاورٹیم مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بناسکی ۔
پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ 7، احمد شہزاد 17، صہیب مقصود 26،شعیب ملک صرف 15اور محمد رضوان نے 16رنز بنائے جبکہ کپتان شاہدآفریدی صرف 2گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے۔
گرین شرٹ کی طرف سے عمر اکمل 38اور عماد وسیم نے 13رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 136تک پہنچایا ۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ بھی زمبابوے کو جیت کیلئے 137رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ آفریدی الیون نے 13رنز سے جیت لیا تھا ۔
آج کے میچ میں زمبابوے کی جانب سے پنینگارا اور جونگوے نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔