29 ستمبر ، 2015
اسلام آباد ......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف 4اور 9اکتوبر کو لاہور میں بڑے جلسوں کا اعلان کردیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کرتے تو تصادم ہوتا اور ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال دیا جاتا ۔
عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران دھرنا ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کی گتھی سلجھاتے ہوئے ڈی چوک کے بجائے لاہور میں 2جلسے کرنے کا اعلان کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسوں کیلئے بدھ سے بھر پور مہم چلائیں گے، عوام کو باہر نکالیں گے، این اے 122 میں ایک ، ایک پولنگ اسٹیشن پر بھر پور مقابلہ ہو گا، ن لیگ پنجاب پولیس کے سہارے کے بغیر الیکشن نہیں لڑ سکتی۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ 11 اکتوبر کے بعد اسلام آباد میں بھی احتجاج کریں گے، این اے 122 میں 53 ہزار ووٹ بوگس نکلے مگر سزا کسی کو نہیں دی گئی ، الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج نہیں رکے گا۔