پاکستان
21 مئی ، 2012

ملتان :آئی پی ایل میچوں پر جوا کھیلنے کے الزام میں بیس افراد گرفتار

ملتان ... ملتان پولیس نے آئی پی ایل میچوں پر جوا کھیلنے کے الزام میں بیس افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاپولیس کے مطابق ملتان کے علاقے وی آئی پی کالونی میں لوگ آئی پی ایل کے میچوں پر جوا کھیل رہے تھے۔ جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر نے موقع پر چھاپہ مارا اورموبائیل، بکس اور نقد رقم سمیت بیس افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور کاروائی شروع کردی۔

مزید خبریں :