پاکستان
29 ستمبر ، 2015

فرانس میں ڈاکے پر فیصل آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

فرانس میں ڈاکے پر فیصل آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

پیرس .......فرانس میں ڈاکوؤں کے گھر میں داخل ہونے کی اطلاع پر فیصل آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ڈاکا فرانس میںچھاپہ پاکستان میں،اطلاع ملتے ہی فیصل آباد کی پولیس متحرک ہوگئی۔

فون کال موصول ہوتے ہی پولیس ایکشن میں آگئی اور رضاآباد میں مکان کا گھیراؤ کرلیا۔ 3 تھانوں کی چوق و چوبند پولیس نے آدھے گھنٹہ تک گھیر کا گھیراؤ جاری رکھا، کوئی ہلچل محسوس نہ ہونے پر متعلقہ گھر میں داخل ہوگئی۔

باز برس پر معاملہ آشکار ہوا ہے کہ فرانس میں مقیم طارق نامی شخص کے گھر ڈاکو داخل ہوئے تھے، جس کی اطلاع طارق نے پاکستان میں دوست کو دی، دوست نے غلط فہمی پر فیصل آباد میں واقع گھر میں ڈاکوؤں کے گھسنے کی اطلاع پولیس کو دیدی۔ صورتحال واضح ہونے پر پولیس واپس چلی گئی

مزید خبریں :