29 ستمبر ، 2015
کھٹمنڈو ......نیپال میں 42 بھارتی ٹی وی چینلوں کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ نیپالی کیبل ٹی وی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نیپال کی اقتصادی ناکابندی پر احتجاجاً نشریات بند کی گئی ہیں ۔
نیپالی کیبل ٹی وی ایسوسی ایشن کے مطابق بھارتی چینلوں پر پابندی غیرمعینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔
کھٹمنڈو کے ایک سینما کے عملے نے بتایا کہ وہاں بھی2 دن سے بھارتی فلم نہیں دکھا ئی جارہی، نیپال اور بھارت کے درمیان یہ کشیدگی نئے نیپالی آئین پر بھارت کی تنقید کے بعد پیدا ہوئی ہے۔