30 ستمبر ، 2015
کابل.......افغانستان کے شہر قندوز پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے قندوز ایئرپورٹ کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ شہر کی اہم عمارتوں پر بھی طالبان کا قبضہ برقرار ہے۔
طالبان کا افغان فورسز سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف امریکا نے امیدکا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز جلد قندوز پر کنٹرول حاصل کر لیں گی۔