30 ستمبر ، 2015
کراچی .....محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے،درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے،درجہ حرارت میں اضافے سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو جائیگا،جس سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ گرمی کی شدت اضافہ مزید2روز تک جاری رہ سکتا ہے۔