انٹرٹینمنٹ
30 ستمبر ، 2015

اینی میٹڈایڈونچر ڈرامہ فلم’دی جنگل بک‘کاانٹرنیشنل ٹریلر ریلیز

اینی میٹڈایڈونچر ڈرامہ فلم’دی جنگل بک‘کاانٹرنیشنل ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس ......ہالی وڈ کی ڈرامے اور ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینی میٹڈفلم "دی جنگل بک"کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جان فیفریو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے یتیم بچے کے گِرد گھومتی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں۔

بریگھم ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فینٹسی ڈرامہ فلم کے مختلف کرداروں کیلئے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بین کنگسلے، بِل مری ، لیوپیٹا گانگ، نیل سیٹی ، سکارلیٹ جانسن، کرسٹوفر واکن اورگیانس کارلوایسپوسیٹوشامل ہیں۔

والٹ ڈزنی پکچرز کی خونخوارجنگلی جانوروں سے غیر معمولی دوستی اور محبت کی داستان پر مبنی یہ فینٹسی ڈرامہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت آئندہ برس 15اپریل کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :