30 ستمبر ، 2015
لاہور ......مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کی جھوٹ کی سیاست مسترد کردی ہے ،سردار ایاز صادق نے دھاندلی نہیں کی مگر وہ پھر بھی میدان میں ہیں ،لیکن ان کے مدمقابل عمران خان میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔
لاہور کے علاقے اچھرہ میں این اے 122 کے پارٹی آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میںان کا کہنا تھا کہ عمران خان دھرنے اور دھاندلی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔
حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایاز صادق 11 اکتوبر کو کامیاب ہوکر دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نندی پور منصوبے کا غیر ملکی کمپنی سے آڈٹ کرایا جارہا ہے بد انتظامی تو ہوسکتی ہے مگر کرپشن نہیں ،حکومتی پالیسیوں کے باعث کراچی میں امن بحال ہورہا ہے۔