30 ستمبر ، 2015
مکہ.......سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 46 ہوگئی ، 19 شہداء کی مکمل شناخت ہو چکی ، جن میں سے 18 شہداء کو مکہ کے موئسم قبرستان میں دفن کر دیا گیا ہے، 59 پاکستانی حاجی اب بھی لاپتہ ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے شہید بھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی کا جسد خاکی پاکستان بھجوانے کا بند و بست کیا جارہا ہے۔
سفیر کا کہنا تھا کہ منیٰ حادثے کے 27 شہداء کی شناخت کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا، جبکہ8 زخمی پاکستانی حاجی زیر علاج ہیں۔