01 اکتوبر ، 2015
فیصل آباد .......فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کےمطابق تھانا بٹالہ کالونی میں ڈاکووں اورپولیس کےدرمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کاکہناہےکہ ڈاکومقبول روڈ پر واردات کے بعد فرار ہورہے تھے۔پولیس لاش اور زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیاہے۔