01 اکتوبر ، 2015
لاہور.....وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین بین الاقوامی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستانی قوم چین کے تاریخی اقتصادی پیکیج کوکبھی فراموش نہیں کریگی ۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے چین کے 66ویں یوم تاسیس پرچین کے صدر،وزیراعظم،چینی قیادت اور عوام کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی قوت اور اقوام عالم کے لئے رول ماڈل بن چکا ہے،عالمی اموراور امن کے حوالے سےپاکستان اور چین ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے،چین کا تاریخی اقتصادی پیکیج پاکستانی عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے ، اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔