پاکستان
01 اکتوبر ، 2015

اینٹی کرپشن ٹیم کی میٹرک بورڈ میں کارروائی،بھرتیوں اور نتائج کا ریکارڈ طلب

اینٹی کرپشن ٹیم کی میٹرک بورڈ میں کارروائی،بھرتیوں اور نتائج کا ریکارڈ طلب

کراچی........اینٹی کرپشن کی ٹیم نے میٹرک بورڈ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوں اور نتائج کا ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔

اینٹی کرپشن کی تین رکنی ٹیم اچانک میٹرک بورڈ آفس پہنچی اور بورڈ انتظامیہ سے گزشتہ برسوں میں ہونے والی بھرتیوں اور امتحانات سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن کی کارروائی کے وقت بورڈ کے چیئرمین،سیکریٹری اور ناظم امتحانات دفتر میں موجود نہیں تھے ،قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری نے اینٹی کرپشن ٹیم کو کھانا کھلایا اور جو ریکارڈ طلب کیا وہ فراہم کردیا۔

میٹرک بورڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو بتادیا ہے کہ افسران موجود نہیں جو ریکارڈ ممکن ہوگا ،فراہم کردیا جائے گا ،جبکہ اینٹی کرپشن ٹیم کا کہنا تھا کہ وہ شام تک یہاں موجود ہیں اور ریکارڈ لے کر جائیں گے۔

مزید خبریں :