کاروبار
21 مئی ، 2012

انٹر بینک :ڈالر ایک بار پھر 91 روپے سے تجاوز کرگیا

انٹر بینک :ڈالر ایک بار پھر 91 روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی… انٹر بینک میں ڈالر ایک بار پھر 91 روپے سے تجاوز کرگیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 91 روپے 18 پیسے کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تقریبا 20 پیسے سے زائد کااضافہ دیکھا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق تقریبا 10 کروڑ ڈالر خام تیل کی ادائییگیوں کے باعث ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہوتے دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اب تک تقریبا 5 روپے کااضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ روپیہ غیر مستحکم ہونے سے درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کو مزیدپر لگ گئے ہیں۔

مزید خبریں :