پاکستان
01 اکتوبر ، 2015

جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد نواز شریف موڈ میں نظر آئے

جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد نواز شریف موڈ میں نظر آئے

نیویارک........جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد میاں نواز شریف کا موڈ بڑا اچھا نظر آیا ،پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کی تو ہال قہقہوں سے گونجتا رہا۔

وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک پریس کانفرنس کی تو میاں صاحب کا موڈ کافی خوشگوار نظر آیا۔

میاں صاحب نے بتایا کہ پریس کانفرنس کے لیے وہ تو حاضر تھے ، صحافیوں کی وجہ سے انہوں نے پریس کانفرنس کا آغاز دیر میں کیا۔ پھر باری آئی صحافی کے سوال کی تو بولے میں صرف آپ کو سنوں گا ،جواب دینے کے لیے مت کہیے گا ۔

پھر ایک اور صحافی نے سوال پوچھا تو میاں صاحب کے جواب سے ایک بار پھر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

مزید خبریں :