02 اکتوبر ، 2015
لندن ......خواتین کی تحریک پر مبنی برٹش ڈرامہ فلم سفراگیٹ(Suffragette) کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے۔
سارہ گیورون کی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی اس فلم کی کہانی اٹھارویں صدی میں خواتین کے حقوق کیلئے شروع کی گئی تحریک کے ابتدائی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جن کی جدودجہد کی بدولت برطانیہ میں خواتین کو حقوق دینے کا آغاز ہوا۔
فلم کی کاسٹ میں میریل اسٹریپ، ہیلن بونہم، کارے مْلیگن ، برینڈن گلیسن اور بین وہیشا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ کے اندر بھی عکسبند کئے ہیں جو تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فلم کا حصہ بنے ہیں۔
ایلیسن اوون اور فئے وارڈ کی مشترکہ پروڈکش روبی فلمز کے بینر تلے 30اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔