02 اکتوبر ، 2015
ہرارے........پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دی ، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا۔
ہرارے اسپورٹس کلب کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے ابتدائی بیٹسمین ناکام ہو گئے،پھر شعیب ملک نے 31 رنز اورسرفراز احمد نے 44 رنز اسکور کئے۔اننگز کی خاص بات محمد رضوان اور عماد وسیم کی بیٹنگ تھی۔عماد نے 61 رنز اور رضوان نے 75 رنز بنائے۔ٹیم کااسکور چھ وکٹ پر 259 رنزرہا ۔
جواب میں زمبابوے کے بیٹسمین یاسر شاہ کے سامنے بے بس دکھائی دیئے ،پوری ٹیم 128رنز پر ڈھیر ہو گئی ،یاسر شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔شعیب ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں ،،سیریز کا دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔