کھیل
21 مئی ، 2012

ماسٹرز کپ ٹیبل ٹینس لیگ عاصم قریشی اور عائشہ اقبال نے جیت لی

ماسٹرز کپ ٹیبل ٹینس لیگ عاصم قریشی اور عائشہ اقبال نے جیت لی

لاہور…عاصم قریشی نے ماسٹرز کپ ٹیبل ٹینس لیگ جیت لی ہے خواتین میں عائشہ اقبال فاتح رہیں۔کروما ٹیک ٹیبل ٹینس کمپلیکس لاہور میں ہونے والی ماسٹرز کپ ٹیبل ٹینس لیگ کے فائنل میں واپڈا کے عاصم قریشی نے پی ڈبلیو ڈی کے سلمان ورک کو چاردو سے شکست دی۔میچ کا اسکور گیارہ آٹھ ، سات گیارہ ، بارہ دس، آٹھ گیارہ ، گیارہ نو اور گیارہ آٹھ رہا ۔خواتین کے فائنل میں عائشہ اقبال نے محمودہ حیدرکو چار ایک سے مات دی سکور ،،گیارہ چھ ، گیارہ آٹھ ، سات گیارہ ، گیارہ نو اور گیارہ چھ رہا۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے ٹورنامنٹ زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں اس سے یقنا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔

مزید خبریں :