02 اکتوبر ، 2015
پیرس ......فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج کل پیرس فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر پہنچی ہوئی ہے، جہاں دنیا بھر سے آئے فیشن ڈیزائنزز خواتین کی موسم گرما اور موسم بہار کی دلکش اور منفرد کلیکشن متعارف کروارہے ہیں۔
اس مناسبت سے لندن کی معروف فیشن ڈیزائنرہالی فلٹن اورکینیڈا کے ڈیزائنروین نوٹن کے رنگین اور چمکدار لباس زیب تن کر کے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے جبکہ اس دوران وائلن بجاتے موسیقار اور دلچسپ سیٹ شو کو چار چاند لگادیئے۔
اس کے علاوہ بھارتی ڈیزائنر منیش ارورا، امریکی فیشن ہاؤس نہیرااور کلوئی سمیت چینی ڈیزائنر ینگ لی کے ملبوسات بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، جس میں نیوی، برگنڈی اور بیج کلر کے ا سٹائلش ٹریک سوٹ اورلونگ اسکرٹس شامل تھیں۔
کری ایٹو ڈائریکٹر کلیر ویٹ کیلر کے زیرانتظام کیٹ واک کو دیکھنے والوں میں اداکارہ جیڈا پنکیٹ سمتھ، فین بنگ بنگ، ایمیلین ولاد، اینا ونٹورشان پین کی ماڈل بیٹی ڈیلن اور ہمیش باؤلز جیسی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔فیشن ویک کے تیسرے دن پیش کئے جانیوالے بوہیمائی طرز کے شفاف ملبوسات میں قوس و قزاح کے رنگ نمایاں تھے۔