02 اکتوبر ، 2015
کراچی.......کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج 4 مبینہ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان افغانوں کو بہادر آباد کے اسپتال پر چھاپا مارکے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں سے 2 کے جسم پر گولیوں کے زخم ہیں، ملزمان کا علاج کرنے والے 2 ڈاکٹرز بھی حراست میں لے لیے گئے ہیں۔