02 اکتوبر ، 2015
لندن.......ایم کیوا یم کے رہنما محمد انور اور بابر غوری نےپاکستانی ہائی کمیشن لندن میں الطاف حسین کے بیان حلفی کی تصدیق کرائی۔
لاہور ہائی کورٹ نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی سے متعلق کیس پر ان سے بیان حلفی طلب کیا ہوا تھا، اپنے بیان حلفی میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ہرگز بھی پاکستان کے کسی ادارے کی توہین کرنا نہیں تھا۔
الطاف حسین نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ اپنے بیانات میں کوئی ایس بات نہیں کریں گے جس سے کسی ادارے والوں کے جذبات مجروح ہوں۔