دلچسپ و عجیب
02 اکتوبر ، 2015

برتن دھونا تھکے ہوئے ذہن کو آرام پہنچاتا ہے، امریکی تحقیق

برتن دھونا تھکے ہوئے ذہن کو آرام پہنچاتا ہے، امریکی تحقیق

نیویارک........ ایک نئی امریکی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ برتن دھونا تھکے ہوئے ذہن کو آرام پہنچاتا ہے۔ امریکا کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق گھریلو کام کاج خاص طور پر برتن دھونا ذہنی دباؤ کم کرنے کی ایک ایسی مشق ہے جس سے الجھے اور تھکے ہوئے دماغ کو آرام پہنچایا جاسکتا ہے۔

محققین نے برتن دھونے کومائنڈ فل نیس یا ایک قسم کا مراقبہ قرار دیا ہے جو سوچ اور خیالات پر توجہ مرکوز رکھنے کی ایک مشق ہے۔ اس لئے جب بھی ذہن کو آرام دینےکا موڈ ہو تو خوشی خوشی برتن دھوئیے۔

مزید خبریں :