03 اکتوبر ، 2015
اوکاڑہ .......اوکاڑہ کے نواحی علاقے 40 ڈی میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص اور اس کے دو بچے جاں بحق جبکہ اہلیہ زخمی ہوگئی۔
اوکاڑہ کا رہائشی ارشد علی موٹر سائیکل پر اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ جارہا تھا کہ قصبہ 40 ڈکے نزدیک تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کوٹکر ماردی جس سے ارشد علی اور اس کے دو بچے سات سالہ اقرا اور نوسالہ محسن جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وین ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔