03 اکتوبر ، 2015
لا س اینجلس ...... ہالی و ڈکی مزاح اور تفریح کے امتزاج سے بھرپور نئی ہاررلائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم ’’گوز بمپس‘‘کے کلپس منظر عام پر آگئے ہیں۔
ہدایت کار روب لیٹرمین کی یہ فلم امریکی مصنف کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہے، جس کی کہانی ایسے نوجوانوں پر مبنی ہے، جو غلطی سے صدیوں قدیم جادو کو توڑ کر پورے ٹاؤن کو مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں۔
جادو کے ذریعے رازکی صورت میں کتابوں میں بند خطرناک جنگلی جانور وں اور بھوت پریتوں کی دیومالائی کہانیاں جاگ اُٹھتی ہیں اور ٹاؤن پر دھاوا بول کر تمام انتظام پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہیں، ان کی واپسی ایک جادوئی نقشے پر موجود پہیلی کو حل کرنے سےہی ممکن ہے۔
ڈیبورا فورٹ اور نیل مورٹز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس لائیو ایکشن تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم میں ہالی وڈ اداکار جیک بلیک، ڈیلین مینیٹ ، اوڈیا رَش، ایمی ریان، جیلن بیل اور ریان لِی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
سونی پکچرز اینیمیشن کی تیار کردہ رونگٹے کھڑے کر دینے والی اس ہارر کامیڈی سسپنس فلم کو کولمبیا پکچرز کے تحت ہالووین کے موقع پر 16اکتوبر کو سنیماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔