کھیل
04 اکتوبر ، 2015

انگلینڈ کیخلاف سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

انگلینڈ کیخلاف سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

شارجہ........انگلینڈ کے خلاف سیریز کےلیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی سات کھلاڑی اور پاکستان اے ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق،یونس خان ،فواد عالم،شان مسعود،عمران خان ،ذوالفقار بابراور جنید خان یواے ای پہنچے ہیں ۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی زمبابوے سے واپسی پر ٹیم کو جوائن کر یں گے ۔

پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑی آج شام یو اے ای میں ٹریننگ کریں گے ،پہلا دو روزہ میچ کل سے شارجہ میں شروع ہو گاجبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

مزید خبریں :