دنیا
04 اکتوبر ، 2015

پیرس میں دیدہ زیب پاکستانی ملبوسات کی نمائش

پیرس میں دیدہ زیب پاکستانی ملبوسات کی نمائش

پیرس …رضا چوہدری…فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خوشبووٴں اور پھولوں کے دلداد لوگوں کیلئے ان دنوں ایک اور چیز دلکشی کا باعث بنی ہوئی ہےاور وہ ہے دیدہ زیب پاکستانی ملبوسات کی نمائش۔

پیرس کا فیشن ویک تو ویسے بھی پوری دنیا میں شہرت میں رکھتا ہے اس پر پاکستانی ثقافت اور مشرقی لباس کی نمائش ہوئی تو گویا فیشن ویک کو چار چاند لگ گئے۔

نمائش کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے 30 ممالک کے معروف فیشن ڈیزائنرز نے بھی اپنی جدید طرز کی کلیکشنز کے ساتھ حصہ لیا۔

شو کے دوران مختلف مشہور فیمیل ماڈلز نے پاکستانی نڑاد فیشن ڈئزائنر عمر منصورکی کلیکشن پیش کی اور خوب داد سمیٹی جبکہ دیگر ماڈلز نے گرم اور سرد موسم میں زیب تن کئے جانے والے ملبوسات بھی لوگوں کے سامنے نمائش کی غرض سے پیش کئے۔

شو کے دوران جس وقت پاکستانی روایت اور پاکستانی تہذیب کو پروان چڑھاتے عروسی ملبوسات پیش کئے گئے تو دلچسپی کی انتہا نہ رہی۔ شائقین نے عمر منصور کے فیشن اور ڈیزائن کو دل کھول کر داد دی ۔

شائقین میں عرب اور پورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

مزید خبریں :