21 مئی ، 2012
کراچی…ڈالر کاروپے پر حاوی ہونے کاسلسلہ جاری ہے اورانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 91 روپے 30 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تقریباً 30 پیسے سے زائد کااضافہ دیکھا گیا۔ڈیلرز کے مطابق تقریباً 10 کروڑ ڈالر خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث روپیہ کمزور ہوتا چلا جارہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 92 روپے 25 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق رواں مالی سال روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اب تک تقریباً 5 روپے کااضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ روپیہ غیر مستحکم ہونے سے درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کو مزیدپر لگ گئے ہیں۔