21 مئی ، 2012
اسلام آبا…ٹرانسپورٹ، بینکنگ، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے پاکستان اور ترکی کے مشترکا اقتصادی کمیشن کا اجلاس ، اسلام آباد میں جاری ہے۔پاک ترک وزارتی کمیشن سے افتتاحی خطاب میں وزیرتجارت امین فہیم نے خطاب میں کہاکہ ریلوے اور سڑک رابطوں سے پاک ترک تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے، پاک ترک باہمی سالانہ تجارت رواں برس 2 ارب ڈالر کی جائے گی۔ترک وزیرنے خطاب میں کہاکہ پاک ترک تجارتی حجم اور سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے، ترک بینک کی پہلی برانچ جلد کراچی میں کھل جائے گی۔کمیشن اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان 8 معاہدوں اور ایم او یوز کے طے کرنے پر بھی غور کیا گیا ، اس میں ساحلی نگرانی، ذرائع مواصلات، عالمی روڈ ٹرانسپورٹ، قابل تجدید توانائی،نیشنل آرکائیو، شہری آبادی، سرمایہ کاری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہیں۔