06 اکتوبر ، 2015
ممبئی...... سابق مس ورلڈ ایشوریا رائےکی 5 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی ہو رہی ہے۔ایشوریا کی فلم ’’جذبہ‘‘جیو فلمز کے تحت 9 اکتوبر کو پاکستان بھر میں ریلیزہورہی ہے۔
فلم میںایشوریا رائے کے ساتھ عرفان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں،جبکہ شبانہ اعظمی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
ایکشن، تھرلر، ایڈونچراور ڈرامہ سے بھرپور فلم میںایشوریا رائے خاتون وکیل انورادھا کا کا کردارنبھارہی ہیں، جس کی بیٹی کو ملزمان اغوا کرلیتے ہیں، ملزمان انورادھا کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہیں، ایسے میں انٹری ہوتی ہے عرفان خان کی،جو فلم میں انسپکٹر کا کردار اداکررہے ہیں۔
فلم ’جذبہ‘ جیو فلمز کے بینر تلے 9اکتوبر کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔