کھیل
06 اکتوبر ، 2015

اسپنر بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا

اسپنر بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا

لاہور......پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر، زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے بہتر کھلاڑی آف سپنر بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا ہے ۔سعید اجمل، محمد حفیظ اور اب بلال آصف چودہ ماہ کے اندر پاکستان کے تیسرے آف سپنر کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیے دیا گیا ہے ۔

زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میں بلال آصف نے عمدہ آل راونڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے اپنی آف سپن باؤلنگ سے پانچ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

میچ کے اختتام پر میچ آفیشلز نے بلال آصف کے باولنگ ایکشن کو میچ ریفری انگلینڈ کے جیو کس کو رپورٹ کیا جس کے بعد باؤلنگ ایکشن کی ویڈیو دیکھنے کے بعد بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا ۔ بلال آصف کے باولنگ ایکشن کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جلد باضابطہ طور پر تفصیلات سے آگاہ کرے گی ۔

پاکستان کے آف اسپنر آصف بلال نے زمبابوے کےخلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین بالنگ پرفارمنس دیتے ہوئے 25رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا، بلال آصف دنیا کےپہلے اسپنر ہیں جنہوں نے اپنے دوسرے ہی دن ڈے انٹر نیشنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا۔ون ڈے انٹرنیشنل میں بیس اسپنرز ایسے ہیں جنہوں نے ون ڈے میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔لیکن کسی بولر نے یہ اعزاز اپنے دوسرے میچ میں حاصل نہیں کیا۔

مزید خبریں :