06 اکتوبر ، 2015
لاس اینجلس...... فرانس کے جنوب میں واقع کانز میں ایک کنونشن سے خطاب میں ہیسبروا سٹوڈیوز کے صدر سٹیون ڈیوس نے کہا ہےکہ ٹرانسفارمرز سیریز کے آئندہ دس سالوں کے لیے سکرپٹ رائٹرز نے پہلے ہی لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے یہ طے کرلیا ہے کہ ہمیں ٹرانسفارمرز فرینچائز کے اگلے دس سال کا خاکہ تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمرز فائیو تیاری کے مراحل میں ہے اور اس کے بعد ٹرانسفارمرز سکس، سیون اور ایٹ بھی آئیں گی۔
آئندہ آنے والی ٹرانسفارمرز فلم کے اسکرپٹ رائٹرز جیف پنکنر اور اکیوا گولڈزمین کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ہی کمرے میں تین ماہ تک نو انتہائی تخلیقی صلاحیتوں کے حامل رائٹرز کے ساتھ کام کیا جو ایک بہترین تجربہ تھا۔
ایک اندازے کے مطابق یہ فلم 2017ء میں ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم میں کیڈ ایگر کا کردار ایک بار پھر مارک وال برگ ہی نبھائیں گے۔