Time 02 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

عامر خان کی سابقہ بیویوں کی ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل

عامر خان کی سابقہ بیویوں کی ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل
فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر عامر خان کے اہلخانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں__فوٹو: فائل

بالی وڈ کے نامور اداکار عامر خان کی سابقہ دونوں اہلیہ کی ایک ساتھ عید منانے کی تصویریں منظرِ عام پر آئی ہیں۔

فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر عامر خان کے اہلخانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

ان تصویروں میں  عامر کی سابقہ ​​اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی بھی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔

کرن راؤ کی پوسٹ میں پہلی تصویر میں عامر کی والدہ زینت حسین ہیں،  کرن نے اس کے بعد رینا اور عامر کی بہنوں، نکھت ہیگڑے اور فرحت دتا کے ساتھ تصویر شیئر کیں تاہم عامر خان ان تصاویر میں موجود نہیں تھے۔

کرن نے کیپشن میں لکھا ’امی کے ہاں عید! جو سب سے بہترین اور سب سے خوبصورت میزبان ہیں۔ ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ یہ سال ہم سب کے لیے امن اور خوشی لائے‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے کرن راؤ اور ان کے اہلخانہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چند صارفین نے اداکار کی سابقہ دونوں اہلیہ کو ساتھ دیکھ کر خاصی حیرانی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :