Time 01 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو، عید پر راکھی ساونت کیلئے مفتی قوی کا پیغام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش رکھنے والے مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی اداکارہ کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کردیا۔

حال ہی میں مفتی قوی کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

راکھی ساونت کے لیے اپنے پیغام میں مفتی قوی نے کہا کہ ’فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی صاحب کی جیون ساتھی بنو‘۔

انٹرویو میں مفتی قوی نے کہا کہ راکھی ساونت کے لیے محبت کے پیغامات تو بہت بھیجے ہیں لیکن ابھی عیدی دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے جب پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو مفتی قوی نے پڑوسی ملک کی اداکارہ کو شادی کا پیغام بھیجا تھا اور شادی کرنے پر کروڑوں روپے کے تحائف دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔


مزید خبریں :