صحت و سائنس
07 اکتوبر ، 2015

کراچی: 80 یو سیز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

کراچی: 80 یو سیز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

کراچی......کراچی میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے،مہم میں ڈھائی ہزارسے زائد موبائل ٹیمیں روزانہ کام کریں گی۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی 80 یونین کانسلز میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 2 ہزار 7 سو 95 موبائل ٹیمیں روزانہ کام کریں گی،اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :