21 مئی ، 2012
شکاگو…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے نیٹو اورایساف سے تعلقات کاروڈمیپ دیدیاہے،امریکاسے باہمی احترام اوراعتمادکی بنیادپرتعلقات چاہتے ہیں، صدرآصف زرداری نے افغانستان کے حوالے سے نیٹوکانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے امید ظاہر کی ہے کہ امیدہے افغان فورسزاپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے،افغانستان میں امن پاکستان کے مفادمیں ہے،افغانستان کیلئے 2کروڑڈالرامدادکااعلان کرتے ہو ئے صدر زرداری نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکو تاجکستان اوردیگرممالک تک پھیلانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔صدرزرداری نے پاکستان میں دہشتگردی کواکھاڑپھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ،انہوں نے خطے میں معاشی ترقی کے ہرعمل میں کرداراداکرناچاہتے ہیں۔
#